حیدرآباد/6 فبروری، ( سیاست نیوز) وجئے واڑہ ۔ سکندرآباد انٹر سٹی ایکسپرپس ٹرین میں آج اسوقت سنسنی پھیل گئی جب نامعلوم افراد نے ٹرین میں بم کی جھوٹی اطلاع دی۔ ریلوے پروٹیکشن فورس کے سپرنٹنڈنٹ انورادھا نے کہا کہ نامعلوم افراد نے حکام کو فون کرکے یہ اطلاع دی کہ وجئے واڑہ ۔ سکندرآباد انٹر سٹی ایکسپریس میں بم رکھا گیا ہے اور وہ کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ اطلاع ملنے پر ریلوے پولیس چوکس ہوگئی اور ٹرین کو روک کر بم اسکواڈس کے ذریعہ تلاشی لی گئی۔ دو گھنٹوں کی تلاشی کے بعد یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی اور ریلوے پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔