وجینتی مالا 89 برس کی ہو گئیں

   

ممبئی، 13 اگست (یو این آئی) تجربہ کار بالی ووڈ اداکارہ وجینتی مالا آج 89 برس کی ہو گئیں۔13 اگست 1936 کو تامل ناڈو میں پیدا ہونے والی وجینتی مالا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 13 سال کی عمر میں ایک تمل فلم سے کیا۔ وجینتی مالا نے 1951 میں ریلیز ہونے والی فلم بہار سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔1954 میں ریلیز ہونے والی فلم ناگن وجینتی مالا کے فلمی کیریئر کی پہلی سوپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ 1955 میں ریلیز ہونے والی فلم دیوداس کا شمار وجینتی مالا کے فلمی کیریئر کی اہم فلموں میں ہوتا ہے ۔ بمل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی شرت چندر کے ناول پر مبنی دیوداس فلم میں وجینتی مالا نے چندر مکھی کا کردار سلور اسکرین پر نبھایا ہے ۔ اس فلم میں ان کی زبردست اداکاری کے لیے انہیں بہترین معاون اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 1958 میں ریلیز ہونے والی فلم سادھنا کا شمار وجینتی مالا کے کیریئر کی اہم فلموں میں ہوتا ہے ۔ فلم سادھنا میں بی آرچوپڑا کی پروڈیوس اور ہدایت کاری ، والی فلم وجینتی مالا اپنے کیریئر میں پہلی بار بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ان کی دیگر مشہور فلموں میں گنگاجمنا، سنگم، لیڈر، سنگھرش، گنوار، ساتھی اور جیول تھیف قابل ذکر ہیں۔