وجین کی ٹرین حملے کے کلیدی ملزم کو پکڑنے پرایس آئی ٹی کو مبارکباد

   

ترواننتا پورم: کیرالا کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے آج خصوصی تفتیشی ٹیم کو اتوار کے ٹرین حملے کے مرکزی ملزم کو پکڑنے پر مبارکباد دی۔بتایا جاتا ہے کہ ملزم نے چلتی ٹرین کے مسافروں کو کوزی کوڈ کے ایلتھور کوراپوزا پل پر آتش گیر مادہ سے آگ لگانے کی کوشش کی۔ اس حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 10 دیگر جھلس گئے تھے ۔وزیر اعلیٰ نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس چونکا دینے والے واقعہ میں تین افراد کی موت ہو گئی اور دس لوگ زخمی ہوئے تھے ۔