حیدرآباد: ’مجیلی‘ کے ہدایت کار شیوا نروانا نے اپنی آنے والی فلم میں وجے دیوراکونڈا اور سمانتھا روتھ پربھو کو مرکزی کرداروں میں کاسٹ کیا ہے۔خبروں کے مطابق بلا عنوان فلم 21 اپریل کو حیدرآباد میں ایک باضابطہ مہورت تقریب میں بڑے پیمانے پر شروع کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ رومانوی ڈرامے کی باقاعدہ شوٹنگ چند روز بعد شروع ہو گی۔فلم سازوں نے کشمیر میں ایک لمبا شیڈول بھی بنایا ہے، جہاں وجے دیوراکونڈا اور سمانتھا بہت جلد کچھ اہم مناظر میں نظر آئیں گے۔فلم کا پلاٹ ایک محبت کی کہانی ہے جو فوج کے پس منظر میں ترتیب دی گئی ہے۔ اس فلم سے متعلق دیگر تفصیلات کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے۔دوسری طرف ’ارجن ریڈی‘ اداکار پوری جگنادھ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’جن گن من‘ میں ایک فوجی کے روپ میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ ان کی فلم ’لیگر‘ بھی اس سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔