نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ وہ مفرور شراب کے تاجر وجے مالیا کی توہین عدالت کی سزا پر 18 جنوری 2022 ء کو وہ قطعی سماعت کرے گا۔جسٹس یو۔ یو ۔للت کی سربراہی والی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ بنچ نے واضح طور پر کہا ہے کہ وجے مالیا کی برطانیہ سے حوالگی میں رکاوٹوں سے توہین عدالت کی سزا معاملے کی سماعت پر کوئی اثر انداز نہیں پڑے گا۔ سپریم کورٹ نے مالیا کو 2017میں توہین عدالت کا مجرم قرار دیا تھا۔