حیدرآباد ۔جنوبی فلموں کے میگا اسٹار تھلاپتی وجے نے 11 افراد کے خلاف مقدمہ دائرکیا ہے جن میں ان کے والد ایس اے چندر شیکھر اور انکی والدہ شوبابھی شامل ہیں۔ سوپر اسٹارکے والد نے ایک سیاسی پارٹی آل انڈیا تھلاپتی وجے مکل آئیککم کا آغازکیا جس نے رشتہ دار پدمنا بھان کو لیڈر ، بیوی شوبا چندر شیکھر کو خزانچی اور خود کو جنرل سکریٹری مقررکیا۔ اس کے بعد شائقین یہ سمجھنے لگے کہ تھلاپتی وجے سیاست میں داخل ہورہے ہیں لیکن اداکار نے تمام افواہوں کو ختمکردیا اور کہا کہ وہ اپنے والد کی بنائی ہوئی پارٹی میں شامل نہیں ہیں اور انہوں نے والدین کی جانب سے انکا نام سیاسی پارٹی میں استعمال نہ کرنے کے ضمن میں عدالت سے رجوع ہوئے ہیں ۔