وجے پوجا اسٹار فلم بیسٹ 13 اپریل کو ریلیز

   

چینائی۔ جن بڑی فلموں کا بے صبری سے انتظار کیا جارہاہے اس میں ہدایت کار نیلسن دلیپ کمار کی ایکشن تھرلر فلم بیسٹ ہے جس میں وجے اور پوجا ہیگڈے مرکزی کردار میں ہیں یہ فلم 13 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اعلان کرتے ہوئے فلم کو بنانے والی فرم سن پکچرز نے ٹویٹ کیا کہ 13 اپریل سے بیسٹ۔ فلم نے فلمی شائقین میں زبردست دلچسپی پیدا کی ہے۔ فلم کے دوگانے جو یونٹ کی جانب سے اب تک ریلیزکیے گئے ہیں جوش و خروش میں اضافہ ہی کیا ہے اور فلم سے توقعات کو اور بھی بڑھا دیا ہے۔ درحقیقت پہلے گانے عربی کتھو نے یوٹیوب پر 200 ملین ناظرین حاصل کیے۔ دوسرا گیت جولی او جم خانہ جو ابھی کچھ دن پہلے ہی ریلیز ہوا تھا، یوٹیوب پر20 ملین ناظرین حاصل کرچکا ہے۔