چنئی ۔ تھلاپتی وجے وینکٹ پربھوکی ہدایت کاری میں بننے والی گوٹ یعنی دی گریٹسٹ آف آل ٹائم میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ ان کی فلم کے حوالے سے کافی چرچا ہے۔ ان کی فلم رواں سال 5 ستمبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ وجے اپنی فلم سے بہت خوش ہیں۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ اداکاری سے سبکدوش ہونے والے ہیں۔ وہ اپنی فلم ‘گوٹ’ اور پھر ‘تھل پتی 69 کے بعد اداکاری چھوڑ دیں گے۔ اب وجے پچھتا رہے ہیں کہ انہوں نے اداکاری چھوڑنے میں بہت جلد بازی کی۔ اداکاری چھوڑنے کے بعد وجے پوری طرح سے سیاست میں آئیں گے۔ رپورٹ کے مطابق وجے نے کہا شاید میں نے اپنی سبکدوشی کا اعلان کرنے میں جلد بازی کی ۔ یہی نہیں، وجے کا یہ بھی ماننا ہے کہ اداکاری چھوڑنے سے پہلے انہیں ہدایت کار وینکٹ پربھوکے ساتھ ایک اور فلم کرنی چاہیے تھی۔ حال ہی میں فلم دی گریٹسٹ آف آل ٹائم کا تیسرا گانا ریلیز ہوا ہے، جس میں وجے اور میناکشی چودھری ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔