فائنل مقابلہ میں سوراشٹرا کو 38 رن سے شکست، اتھروا تائیڑے میان آف دی میاچ
بنگلورو: 19؍ جنوری( ایجنسیز ) وجے ہزارے ٹرافی کے فائنل میں ودربھ نے سوراشٹرا کو 38 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی۔ بنگلورو کے بی سی سی آئی سنٹر آف ایکسی لینس میں کھیلے گئے ڈے نائٹ فائنل میں، ودربھ نے پہلے اتھرو تائیڑے کی سنچری کی بدولت 318 رنز کا بڑا مجموعی اسکور بنایا اور پھر تیز گیند بازوں یش ٹھاکر اور نچیکیت بھوٹے کی شاندار گیند بازی کی بدولت سوراشٹرا کو 48 اوور میں 279 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ودربھ کے 318 رنز بنیادی طور پر اوپنر اتھروا تائیڑے کے 118 گیندوں پر 128 اور یش راٹھور کے 54 رنز کے ذریعے بنائے گئے۔ سوراشٹرا کیلئے پریک مانکڈ کے شاندار 88 اور چراغ جانی کے 63 گیندوں پر 64 رنز ہی میچ جیتنے کیلئے کافی تھے۔ منکڈ اور ثمر گجر نے اسکور کو 78 تک پہنچایا۔ اس سے پہلے گجر 25 رنز بنا کر درشن نالکنڈے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ منکڈ کو چراغ جانی کے ساتھ ایک اچھا پارٹنر ملا اور دونوں نے پانچویں وکٹ کیلئے 93 رنز بنائے۔ ہرش دوبے نے ودربھ کو کامیابی فراہم کی جب انہوں نے مانکڈ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ جانی دوسرے سرے سے لڑتے رہے اور روچر اہیر (21) کے ساتھ ساتویں وکٹ کیلئے 45 رنز جوڑے۔ ودربھ کے اوپنر اتھروا تائیڑے نے صرف 97 گیندوں پر شاندار سنچری بنا کر اپنی ٹیم کو بڑا اسکور بنانے میں مدد کی۔ سوراشٹرا نے ٹاس جیتنے کے بعد اننگز کا آغاز کرتے ہوئے، تائیڑے اور امان موکھڈے نے آسانی سے ابتدائی سوئنگ کا مقابلہ کیا اور 80 رنز کی ابتدائی شراکت قائم کی۔دوسری وکٹ کیلئے 133 رنز کا اضافہ کیا۔ موکھڈے 33رنز بناکر کلین بولڈ ہوگئے۔36ویں اوور کی آخری گیند پر اتھروا تائیڑے آؤٹ ہو گئے جب انہوں نے انکور پوار کی طرف سے شاندار یارکر پر منکڈ کے ہاتھ میں کیچ دے دیا۔ انہوں نے صرف 118 گیندوں پر 128 رنز بنائے۔ اتھروا تائیڑے نے اپنی اننگز کے دوران 15 چوکے اور تین چھکے بھی لگائے۔شاندار بیاٹنگ پر اتھروا تائیڑے میان آف دی میاچ کا اعزاز دیا گیا جبکہ مان موکھڈے کومیان آف دی سیریز سے نوازا گیا۔