سرپور ٹاو ۔ سرپور ٹاون میں مقامی مسلم نوجوانوں محمد سہیل احمد، شیخ چاند،ایم اے عقیل، اور دلت نوجوانوں پراوین کمار راون کے ہمراہ سب انسپکٹر آف پولیس راوی کمار اور مسلم نوجوانوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر ک جامع مسجد امن کینڈل ریالی کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ مستقر کے مختلف علاقوں سے گزرتے ہوئے بس اسٹینڈ کے روبرو ریلی جلسے میں تبدیل ہوگئی، اس موقع پر مقامی قائدین نے جوش و غصے کے عالم میں اپنے خطاب میں کہا کہ صبیحہ سیفی کے قاتلوں کو تلنگانہ پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی طرح دہلی ڈیفنس میں خدمات انجام دینے والی مسلم لڑکی صبیحہ سیفی کی عصمت ریزی کر تے ہو ئے بہیمانہ قتل کرنے والے مجرموں کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ افراد خاندان کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے سرکاری نوکری دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے, ہندوستان کے ہر ایک بیٹی کی ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے لیکن دہلی حکومت اور مرکزی حکومت بیٹیوں کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔
