نئی دہلی : ودربھ نے رانجی ٹرافی 2025 کا خطاب جیت لیا ہے۔ ودربھ نے کیرالہ کے خلاف فائنل میں پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر خطاب جیتا۔ ودربھ نے تیسری بار یہ خطاب جیتا ہے۔ یہ رانجی ٹرافی کے آخری سیزن میں بھی فائنل میں پہنچی تھی لیکن ممبئی نے خطابی میچ میں اس کا خواب چکنا چورکردیا تھا۔ اس بارکرونا نائر اور21 سالہ نوجوان بیٹر دانش ملیور نے شاندار بیٹنگکی اور اپنی ٹیم کو چمپئن بنادیا۔ ان دونوں نے اس میچ میں ایک نصف سنچریاور ایک سنچری بنائی۔ ٹیم کے جارحانہ بیٹرکرونا نائر نے ودربھ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے دانش ملیورکے ساتھ 215 رنزکی اہم شراکت داری کی اور فائنل کی پہلی اننگز میں ٹیم کے صرف 24 رنز پر 3 وکٹیں گنوانے کے بعد 86 رنز بنائے۔ اس دوران دانش نے 153 رنز بنائے تھے۔ دونوں کی اس اننگز کی وجہ سے ودربھ کی ٹیم 379 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ دونوں نے دوسری اننگز میں بھی اپنی طاقت دکھائی ، جہاں کرونا نائر نے135 رنز بنائے جبکہ دانش نے 73 رنز بنائے۔ جس کی وجہ سے کھیل کے آخری روز بھی پوری ٹیم آل آؤٹ نہ ہوسکی اور 9 وکٹوں کے نقصان پر 375 رنز بنائے۔پہلی اننگز کی برتری کی بنیادپر ودربھ نے رانجی ٹرافی خطاب پر اپنی کامیابی کی مہرلگائی ۔