ودربھ پھر چمپین بننے سے 5 وکٹس دور

   

ناگپور۔ 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام)لیفٹ آرم اسپنر آدتیہ سروٹے (13رن پر تین وکٹ) کی ایک اور جارحانہ گیند بازی سے گزشتہ چیمپئن ودربھ رنجی ٹرافی فائنل میں اپنا خطاب بچانے سے پانچ وکٹ دور رہ گیا ہے ۔ودربھ نے اپنی دوسری اننگز میں 200رن بنائے اور سوراشٹر کے سامنے جیت کے لئے 206رن کا ہدف رکھا لیکن سوراشٹر نے بدھ کو چوتھا دن ختم ہونے تک اپنے پانچ وکٹ محض 58رن پر گنوا دے ئے ۔ سوراشٹر کو بھی پہلی بار چیمپئن بننے کے لئے 148رن کی ضرور ت ہے جبکہ اس کے پانچ وکٹ باقی ہیں۔ودربھ نے گزشتہ برس دہلی کو شکست دیکر خطاب جیتا تھا جبکہ سوراشٹر کی ٹیم 2015-16کے فائنل میں ممبئی سے شکست کھا گئی تھی۔ ودربھ کو اپنا خطاب برقرار رکھنے کے لئے پانچ وکٹ کی ضرورت ہے ۔