حیدرآباد۔ 25 مارچ (سیاست نیوز) حکومت نے ریاست میں ودیا والنٹرس کے اعزازیہ کی اجرائی کے لیے مالیاتی سال 2019-20ء بجٹ سے 31 کروڑ 61 لاکھ 59 ہزار جاری کئے ہیں۔ اسپیشل چیف سکریٹری تعلیم چترا رام چندرن نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے۔ کمشنر اسکول ایجوکیشن نے اس سلسلہ میں حکومت کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے اعزازیہ کی رقم جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔ کمشنر اسکول ایجوکیشن جاری کردہ رقم کی تقسیم کو یقینی بنائیں گے۔
