ودیا نکیتن اسکول کاماریڈی کو بین الاقوامی ایوارڈ

   

پرنسپل جنید بہلوی کا اظہار تشکر ، اسکول میں عصری تعلیم کے ساتھ دینی تربیت کا بھی نظم
کاماریڈی :یکم ؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ودیا نکتین ہائی اسکول کاماریڈی کوبین الاقوامی سطح پر دبئی میں ایوارڈ حاصل ہوا ہے ۔ دبئی میں منعقدہ تقریب میں ودیا نکتین ہائی اسکول کو سال 2023 ء کا انٹرنیشنل بین الاقوامی ایوارڈ دبئی میں 26؍ فروری کو ودیا نکتین ہائی اسکول کاماریڈی کے پرنسپل جنید بہلوی کو یہ ایوارڈ دبئی میں عطاء کیا گیا ۔ دبئی حکومت کی جانب سے ایوارڈ کیلئے طلب کردہ درخواستوں میں 8400 درخواستیں وصول ہوئے تھے ۔ جس میں یو اے ای کے علاوہ ہندوستان ، بنگلہ دیش، سعودی عرب ، کویت ، قطر ، آفریقہ و دیگر ممالک کے اسکول انتظامیہ نے درخواست گذاری کی تھی ۔ تلنگانہ سے ودیا نکتین ہائی اسکول کاماریڈی کو ایوارڈ حاصل ہوا اور یہ تلنگانہ کا واحد اسکول ہے دبئی میں منعقدہ ایوارڈ تقریب میں ودیا نکیتن ہائی اسکول کاماریڈی کے پرنسپل جنید بہلوی کو عطاء کیا گیا۔ودیا نکیتن ہائی اسکول کاماریڈی کا ایک قدیم اسکول ہے جس کے بانی عبدالقوی بہلوی 1974 ء میں یہ اسکول شروع کیا گیا تھا اوریہ کاماریڈی کا بڑا ادارہ ہے جہاں پر عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی سکھائی جاتی ہے ۔ ہاسٹل طلباء کیلئے مکمل پنجگانہ نماز نہ صرف ہاسٹل بلکہ ڈے اسکالرس کیلئے بھی پنجگانہ نماز کا اہتمام کیا جاتا ہے دینی درس دیا جاتا ہے ہاسٹل کے طلباء کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دی جاتی ہے ۔ جہاں پر ضلع نظام آباد کے علاوہ حیدرآباد ، مہاراشٹرا اور دیگر ریاستوں کے طلباء ہاسٹل میں زیر تعلیم ہے ۔ایوارڈ حاصل ہونے پر جنید بہلوی نے اولیائے طلباء اور اساتذہ سے اظہار تشکر کیا ۔ جنید بہلوی کو بین الاقوامی سطح پر ایوارڈ حاصل کرنے پر کاماریڈی کے علاوہ دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے اسکول انتظامیہ اور کئی افراد نے انہیں مبارکباد پیش کی ۔