ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اس وقت دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ وراٹ محض 30 سال کے ہیں اورابھی سے کرکٹ کے تمام بڑے ریکارڈپرانہوں نے قبضہ کرلیا ہے۔ ان کے فینس نہ صرف ہندوستان میں بلکہ دنیا کے بہت سارے حصوں میں بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ لوگ ان کی بلے بازی کے انداز کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت ، کھیل اور فٹنس کے بھی دیوانے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ نوجوانوں کے لئے ایک رول ماڈل ہے۔ باوجود اس کے جب پاکستان کا کوئی مداح وراٹ کوہلی کے بارے میں اپنی دیوانگی ظاہر کرے تو پھر بات بیحد خاص ہوجاتی ہے۔
دراصل ، پاکستان کے لاہور میں واقع کے قذافی اسٹیڈیم میں مقابلہ تو میزبان ٹیم اور سری لنکا کے مابین میچ کھیلا جارہا تھا لیکن میچ کے دوران اسٹیڈیم میں ایک نظارہ دیکھنے کو ملا جس نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں تین میچوں کی سیریز کا آخری ٹی20 میچ کھیلنے کے لئے قذافی اسٹیڈیم میں اتری تھیں۔ اس مقابلے میں سری لنکا نے پاکستان کو 13 رنز سے سے شکست دی اور سیریز میں پاکستان کو صاف کردیا۔
اس میچ کے دوران جب کیمرے کی نظر ایک مداح پر پڑ ی تو سبھی اس کی طرف دیکھنے لگے۔ وراٹ کوہلی کا یہ فین ہاتھ میں سائن بورڈ لے کر کھڑا ہوا نظرآیا ۔ جس میں لکھا تھا ‘وراٹ کوہلی ہم آپ کو پاکستان میں کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہم آپ سے پیارکرتے ہیں اور میں آپ کا بہت بڑا فین ہوں’۔ بس اتنا ہی دیکھنا تھا کہ وراٹ کوہلی کے اس پاکستانی مداح کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اپنے انداز میں اس کی تعریف کی۔ https://twitter.com/shahbazSSQ/status/1181941183028838402
@imVkohli we are hoping you to come Pakistan and play cricket here also. We love you I am big fan of you. Lots of love ❤️ and strength from 🇵🇰 #PakVsSri #Lahore #Pakistan pic.twitter.com/ACHm00qd6p
— Shahbaz Sharif Qasmi (@shahbazSSQ) October 9, 2019

کچھ لوگوں نے یقین بھروسہ دلایا کہ یہ بہت جلد ہوگا جب وراٹ کوہلی پاکستان میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے تو کچھ نے تو پاکستان کو نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے جذبات کی قدر کرتے ہیں لیکن ایسا تب تک نہیں ہوگا جب تک آپ دہشت گردی کو نہیں روکیں گے۔ یہاں تک کہ ایک مداح نے دہشت گردی پر کرارا حملہ کرتے ہوئے یہاں تک لکھ دیا کہ آپ لوگ ٹیم انڈیا کو وہیں مار ڈالیں گے۔