ورا ورا راؤ کورونا متاثر‘ممبئی کے ہاسپٹل میں شریک

,

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد: انقلابی جہدکار ورا ورا راؤ کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ مہاراشٹرا کی تلوجا جیل میں محروس ورا ورا راؤ کا کورونا ٹسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ ڈاکٹرس کی ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ بھیما کورے گاؤں کیس میں این آئی اے نے ورا ورا راؤ کو گرفتار کیا ہے اور وہ تلوجا جیل میں محروس ہیں۔ حال ہی میں ان کی صحت بگڑ گئی جس کے بعد جیل حکام نے افراد خاندان کو مطلع کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ورا ورا راؤ کو حالت بگڑنے پر ممبئی کے جے جے ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ وہاں کئے گئے ٹسٹ میں انہیں کورونا پازیٹیو پایا گیا ۔ ورا ورا راؤ کے افراد خاندان ان کی صحت کے بارے میں تشویش میں مبتلا ہیں۔ افراد خاندان اور عوامی تنظیموں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ورا ورا راؤ کو خرابیٔ صحت کی بنیاد پر ضمانت پر رہا کیا جائے۔ بائیں بازو کی جماعتوں نے اس سلسلہ میں مہاراشٹرا حکومت کو مکتوب روانہ کیا ہے۔ عوامی تنظیموں نے ورا ورا راؤ سے افراد خاندان کو ملنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ۔ تنظیموں نے الزام عائد کیا ہے کہ مرکز نے جھوٹے مقدمہ میں ورا ورا راؤ کو پھنسانے کی کوشش کی ہے۔