حیدرآباد19 نومبر (سیاست نیوز) بمبئی ہائیکورٹ نے انقلابی شاعر و ادیب ورا ورا راؤ کو خود سپردگی کی مہلت میں 2 ڈسمبر تک توسیع کردی ۔ ماؤسٹ تنظیموں سے روابط کے الزام میںورا ورا راؤ میڈیکل بیل پر ہیں اور انہیں مہاراشٹرا کی تلوجہ جیل حکام کے روبرو پیش ہونا ہے۔ ہائی کورٹ نے 22 فروری کو انہیں 6 ماہ کی عبوری ضمانت پر خرابیٔ صحت کی بنیاد پر رہائی دی تھی۔ ورا ورا راؤ کو 5 ستمبر کو عدالتی تحویل میں واپس آنا تھا۔ انہوں نے میڈیکل بیل میں توسیع کی درخواست کی۔ وکلاء نے بتایا کہ ورا ورا راؤ کی صحت کافی خراب ہے اور انہیں ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ 16 نومبر تک وہ زیر علاج رہے۔ عدالت نے ورا ورا راؤ کو 2 ڈسمبر تک راحت دیتے ہوئے میڈیکل بیل منظور کی ہے۔ ر