ورا ورا راو ‘ دختر اور وکلا کے علاوہ دوسروں کی بھی جاسوسی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 18 جولائی ( سیاست نیوز ) دی وائر کی جانب سے انکشاف کئے گئے جاسوسی اسکینڈل میں کئی اہم نام ابھرنے لگے ہیں۔ دی وائرن ے تاہم کہا ہے کہ وہ مرحلہ وار انداز میں آئندہ چند دن کے دوران تمام فون نمبرات اور تفصیل کو منظر عام پر لائے گا جن کی جاسوسی ہوئی ہے ۔ اب تک جو فہرست منظر عام پر آئی ہے اس کے مطابق جہاں کچھ صحافی ‘ اپوزیشن قائدین ‘ وزراء اور ججس وغیرہ کی جاسوسی کی گئی ہے وہیں کچھ سماجی جہد کار بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں تلگو انقلابی شاعر و ادیب ورا ورا راو ‘ ان کی دختر پوانا ‘ وکیل سریندر گڈلنگ کی شریک حیات منال گڈلنگ ‘ ان کے اسوسی ایٹ وکلا نہال سنگھ راتھوڑ اور جگدیش میشرم ‘ ان کے ایک سابق موکل ماروتی کورواتکر وغیرہ کی بھی جاسوسی کی گئی ہے جن کے خلاف یو اے پی اے کے تحت کئی مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ وہ چار سال تک جیل میں تھے اور بعد میں ضمانت پر رہا ہوئے ۔ بھردواج کی وکیل شالینی گیرا ‘ تیل تومبے کے دوست جئے سن کوپر ‘ کیرالا سے کام کرنے والے ایک جہد کار و اسکالر اور بستر سے کام کرنے والے وکیل بیلا بھاٹیہ اور سماجی جہد کار ساگر گورکھے کے پارٹنر روپالی جادھو کی جاسوسی کی اطلاع ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ایلگر پریشد کیس کے ایک ملزم کے پانچ افراد خاندان کی جاسوسی کی گئی ہے ۔