حیدرآباد ۔ ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے آج دوسری مرتبہ 81 سالہ جہد کار ورا ورا راو کی عبوری ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا ہے ۔ اس کے علاوہ ماہر تعلیم 61 سالہ شوما سین کو طبی بنیادوں پر بھی ضمانت دینے سے انکار کردیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ دونوں مختلف عوارض کا شکار ہیں ۔ عدالت کے حکم کی تفصیلات کا ابھی علم نہیں ہوسکا ہے ۔ جج ایس ایس کوتھالیکر نے پہلے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا اور شام میں فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کی صحت کی بنیادوں پر درخواست کو مسترد کردیا ۔