حیدرآباد۔انقلابی مصنف ورا ورا راو کے داماد کے ستیہ نارائنا اور کے وی کرماناتھ بھیما کورے گاوں معاملہ کے سلسلہ میں ممبئی میںاین آئی اے کے دفتر حاضر ہوئے۔این آئی اے نے چند دن قبل ان کوضابطہ فوجداری کی دفعات 160 اور91کے تحت حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی۔ستیہ نارائنا،انگلش اینڈ فارین لینگویجس یونیورسٹی کے پروفیسر ہیں جبکہ کرماناتھ حیدرآباد کے ایک صحافی ہیں۔