ورجن آربٹ نے راکٹ گرانے کا پہلا کامیاب تجربہ کیا

   

Ferty9 Clinic

نیویارک 11 جولائی ( سیاست ڈآٹ کام ) بلینئر رچرڈ برانسن کی خلائی پرواز کی فرم ورجن گالاکٹک کی ذیلی فرم ورجن آربٹ نے کامیابی کے ساتھ اپنا پہلا راکٹ گرانے کا تجربہ کرلیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ 70 فیٹ کے ڈمی لانچر ون راکٹ کے ذریعہ یہ تجربہ کیا گیا ہے ۔ یہ تجربہ بوئنگ 747 کے لانچ ائرکرافٹ کے ذریعہ کیا گیا ہے جسے ’ کاسمک گرل ‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں یہ تجربہ 35,000 فیٹ کی بلندی پر کیا گیا ۔ فرم کے سی ای او ڈان ہارٹ نے لانچر ون کے ذریعہ لانچ کی مالیت کا اندازہ 10 تا 15 ملین ڈالرس کا لگایا ہے ۔