سڈنی، 7 نومبر (یو این آئی) آسٹریلیا کے برسبین ہوائی اڈہ پر جمعرات کی رات ورجن آسٹریلیا کے ایک طیارہ کے بریک میں لینڈ کرتے وقت وقت آگ لگ گئی ۔ جس سے ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔ورجن آسٹریلیا نے جمعہ کو کہا کہ فلائٹ میں عملے کے علاوہ 178 مسافر سوار تھے ۔ اس حادثہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ ڈارون سے پرواز بھرنے کے بعد بوئنگ 737-800 کے بریک سسٹم میں اس وقت آگ لگ گئی جب وہ مقامی وقت شام 7 بجے کے قریب برسبین ہوائی اڈہ پر لینڈ کررہا تھا۔ اس حادثہ میں ہوائی اڈے کے فائر فائٹر کے کئی عملے کو آگ بجھانے کیلئے تعینات کیا گیا۔ ایک ایئرلائن کے ترجمان نے کہا کہ آگ پر تیزی سے قابو پالیا گیا اور تمام مسافر اور عملہ بحفاظت اتر گئے ۔