ورجینیا میں طوفان ڈورین کے پیش نظر ایمرجنسی کا اعلان

   

Ferty9 Clinic

نیویورک،3ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)امریکہ کی ورجینا ریاست میں گردابی طوفان ڈورین کے پیش نظر ایمرجنسی کا اعلان کردیاگیاہے ۔ریاست کے گورنر رالف نارتھم نے پیر کی دیر رات ٹویٹ کیا،‘‘میں نے طوفان ڈورین کے آنے سے پہلے ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے ۔برائے مہربانی محتاط رہیں،ہم ورجینا میں طوفان کے آنے اور اس کے اثر پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔’’حال میں یہ طوفان بہاماس میں تباہی مچا رہا ہے ۔بہاماس کے وزیراعظم ہوبرٹ مینیس نے طوفان ڈورین کی وجہ سے پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ طوفان ڈورین منگل کو امریکہ کی فلوریڈا ریاست تک آ سکتا ہے ۔امریکہ کی چار ریاستوں فلوریڈا، جارجیا، ساؤتھ کیرولینا، نارتھ کیرولینا میں بھی طوفان کے پیش نظر ایمرجنسی کا اعلان کردیاگیا ہے ۔