ناگپور : یوم آزادی ہند 15 اگست کو پورے ملک میں جشن آزادی بڑی شان و شوکت سے منایا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک کے کئی حصوں میں کئی طرح کے پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔ مہاراشٹر کے ناگپور میں ایک تھانے کے پولیس عہدیداروں نے بھی ملک کی آزادی کا جشن منایا۔ پرچم کشائی کے بعد مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور پھر ناچ گانا شروع ہوا لیکن یہیں ان سے غلطی ہوگئی۔ تحصیل تھانے میں پولیس عہدیدار وردی میں رقص کرنے لگے۔ انہوں نے تھانے کے احاطے میں ہی فلم ڈان کے مشہور گانے ‘کھائی کے پان بنارس والا پر وردی میں ناچنا شروع کیا۔ ان کے ساتھ کئی خواتین پولیس عہدیدار بھی ڈانس کرتی نظر آئیں۔ فون سے ایک ویڈیو بنائی گئی جسے بعد میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیاگیا جو وائرل ہوا جس کے بعد اس ایس آئی کو معطل کردیا گیا ۔