سڈنی ۔19 فروری (سیاست ڈاٹ کام)آئی سی سی ویمنز ٹوئنٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ پر دو آسٹریلیائی ڈالر کا خصوصی سکہ جاری کردیا گیا۔سکے پر خواتین کرکٹرزکو ایکشن میں دکھایا گیا ہے۔ ابتدائی طورپر بیس لاکھ کے خصوصی سکے تیار کیے گئے ہیں۔ ایونٹ میں شریک خواتین کرکٹرز نے سکہ جاری کرنے پر بہت خوشی کا اظہارکیا ہے۔آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ کسی آسٹریلیائی خاتون کرکٹرزکو سکہ پر جگہ دی گئی ہے۔ میگا ایونٹ کا آغاز جمعہ سے ہورہاہے، ہندوستان سمیت دس ممالک کی خؤاتین کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ فائنل ویمن ڈے پرآٹھ مارچ کو میلبورن میں کھیلاجائے گا۔