ورلڈکپ: آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلہ میں نیوزی لینڈکو 5 رن سے ہرایا

   

دھرم شالہ : آئی سی سی ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلہ میں نیوزی لینڈ کو 5 رن سے شکست دی۔ ہماچل پردیش کے دھرمشالہ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 389 رن کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 9 وکٹوں پر 383 رنز ہی بناسکی ۔ آج کھلے گئے اور میاچ میں نیدرلینڈ نے پھر اپ سیٹ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 87 رن سے شکست دے دی۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے 50 اوور میں 229 رن بنا ئے۔جواب میں بنگلادیشی ٹیم 42.2 اوور میں 142 رن پر آؤٹ ہوگئی۔نیدرلینڈز کی جانب سے پاؤل وین میکرین نے 23 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو ا?ؤٹ کیا اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔