ورلڈکپ جیتنے کے بعد شادی کروں گا:راشد خان

   

Ferty9 Clinic

کابل ۔افغانستان کے اسٹار سپنر راشد خان نے کہا ہے کہ افغانستان کے کرکٹ ورلڈکپ جیتنے کے بعد ہی وہ شادی کریں گے۔ایک انٹرویو میں راشد خان نے اپنی شادی کے حوالے سے کہا کہ میں صرف اور صرف اس وقت منگنی اور پھر شادی کروں گا جب افغانستان کرکٹ ورلڈ کپ جیتے گا۔اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں راشد خان نے اب تک چار ٹسٹ، 70 ونڈے اور 48 ٹی20 میچز کھیل چکے ہیں۔انہوں نے افغانستان کی طرف سے ٹسٹ میں 23، ونڈے میں 133 اور ٹی20 میں 89 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔راشد خان اس وقت افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے مرکزی کھلاڑی ہے۔انڈین پریمیئرلیگ میں وہ سن رائزرحیدرآباد کے لیے کھیلتے ہیں۔ راشد خان اب تک کھیلے گئے 46 میچوں میں سن رائزرس کی جانب سے 55 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔