دوحہ : قطر میں فیفا ورلڈکپ کے دوران جہاں اسٹیڈیم میں اور اردگرد الکوحل سے بنی اشیا پر پابندی ہے، وہیں غیرملکی خواتین کے مختصر لباس پہننے کی بھی ممانعت ہے۔ قطر کے قوانین کے باعث یورپی اور دیگر سرد ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین کو احتیاط برتنی ہو گی کیونکہ شائقین کو عوامی مقامات پر محبت کا اظہار یا جسم کی نمائش کرنا مہنگا پڑ سکتا ہے۔ انہیں گرفتاری کا اندیشہ بھی رہے گا۔ اسٹیڈیم کے کیمروں سے بھی شائقین پر نظر رکھی جائے گی۔ شائقین کو مرضی کے کپڑے پہننے کی اجازت ہے لیکن میوزیم، اسٹیڈیم اور سرکاری عمارتوں میں خواتین کو اپنے کندھوں اور گھٹنوں کو ڈھانپنا ہوگا۔