ورلڈکپ فٹبال : ایران کو انگلینڈ نے ہرایا

   


دوحہ : قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ نے آج ایک اہم مقابلہ میں ایشیا کی بڑی ٹیموں میں شامل ایران کو انگلینڈ کے مقابل واضح شکست ہوگئی۔ انگلش ٹیم نے 6 گول داغے جبکہ ایران کا اسکور صرف 2 رہا۔ دن کے دیگر مقابلے میں نیدرلینڈس نے افریقی ملک سنیگل کو 2-0 سے ہرایا۔ گزشتہ روز اتوار کو ورلڈکپ کے افتتاحی مقابلے میں میزبان قطر کو ایکواڈور نے 2-0 سے ہرایا تھا۔ ایونٹ میں 32 ٹیمیں مسابقت کررہی ہیں۔