ورلڈکپ میں کھلاڑیوں کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر پابندی

   

لاہور۔3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )مشن ورلڈکپ کے لیے پی سی بی نے سوشل میڈیا پر کرکٹرز کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر اکمل اور یاسر شاہ کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد پی سی بی سوشل میڈیا کے حوالے سے اپنی رہنمایانہ خطوطکو مزید سخت بنارہا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شکست کے بعد ان دونوں ویڈیوزکی وجہ سے کرکٹرز پر شدید تنقید کے علاوہ ٹیم انتطامیہ اور پی سی بی کی پالیسوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ یاسرشاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو پر پی سی بی کی جانب سے کرکٹرکو انتباہ دینے کے ساتھ آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یاسرشاہ نے موقف اختیار کیا کہ دبئی مال میں ایک فین نے تصویر اور چند سیکنڈزکی ویڈیو کے لئے بہت منت سماجت کی تھی۔ دوسری جانب عمر اکمل کے معاملے میں یاسر شاہ کا معاملہ بالکل مختلف ہے، عمرا کمل نے کرفیو ٹائم کی خلاف ورزی کرنے کے ساتھ خود اپنے اکاونٹ سے ویڈیو بھی اپ لوڈ کی تھی۔ ٹک ٹاک ویڈیو بھی لڑکی نے خود اپ لوڈ کی تھی، پی سی بی نے کرکٹر کے موقف پر عمر اکمل کی طرح انہیں میچ فیس کا 20 فی صد جرمانہ نہیں کیا۔چیف کوچ مکی آرتھر نے بھی تصدیق کی ہیکہ عمر اکمل اس ویڈیو کے اپ لوڈ ہونے پر بہت شرمندہ ہیں، حسن علی ، شاداب خان، فہیم اشرف سمیت دوسرے کرکٹرز بھی سماجی رابطوں کی ان سائٹس پرکافی متحرک رہتے ہیں۔