ویلنگٹن۔4 جون (سیاست ڈاٹ کام) ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ نیوزی لینڈ منتقل کرنے کی صدائیں بلند ہوگئیں۔ نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے سوشل ڈسٹنس پابندی بھی ختم کیے جانے کا امکان ہے، شائقین کو اسٹیڈیمز جانے کی اجازت مل سکتی ہے۔دریں اثناء آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ڈین جونز نے کہا ہے کہ عالمی ایونٹ کو نیوزی لینڈ منتقل کرنا ایک بہتر فیصلہ ہوگا۔