ورلڈکپ وقت پر ہونا چاہئے :بابر اعظم

   

Ferty9 Clinic

لندن۔ پاکستانی ونڈے اور ٹی ٹونٹی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق ہونا چاہیے۔ بابر اعظم نے خصوصی انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ کھلاڑی اورکپتان کی حیثیت سے یہ اْن کا پہلا ورلڈکپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق ہونا چاہیے ، فیصلے کا انحصار انٹر نیشنل کرکٹ کونسل پر ہے کہ وہ کیا کرتی ہے۔بابر اعظم نے کہا ہے کہ فیصلہ جو بھی ہو گا ہمیں اسی کے مطابق جانا ہو گا۔ آئی سی سی ٹسٹ چمپئین شپ کو آگے بڑھا دینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ چمپئین شپ آگے بڑھانے سے سب ٹیموں کے پاس یکساں مواقع ہوں گے۔