ورلڈکپ کا ترانہ متعارف

   

دبئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعرات کو آئی سی سی مردوں کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کا باضابطہ ترانہ متعارف کیا اور اس کے ساتھ ہی ویراٹ کوہلی اور ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ کے اوتار پر مشتمل ایک باقاعدہ مہم فلم بھی شامل ہے۔ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر کو عمان اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا جبکہ فائنل 14 نومبرکو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ورلڈ کپ کے ترانہ لائیو دی گیم معروف ہندوستانی میوزک ڈائریکٹر امیت ترویدی نے کمپوزکیا ہے ۔کوہلی اور پولارڈ کے اوتار کے علاوہ آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ کے لئے تیارکردہ اس فلم میں افغانستان کے اسپنر راشد خان اور آسٹریلیائی آل راؤنڈرگلین میکسویل بھی ہیں۔