دبئی ۔ 8اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کھیلوں پر اثرانداز ہونے والے کورونا وائرس کو شکست دینے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس کے لئے ورلڈ کپ ٹی20 کو شیڈول کے مطابق کروانے کے لئے مختلف متبادل زیر غور ہیں۔تفصیلات کے مطابق لوکل آرگنائزنگ کمیٹی ٹورنمنٹ کیلئے متبادل پرغورکر رہی ہے۔ ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا آنے سے قبل کھلاڑیوں کا کورونا ٹسٹ اور 14 روزکا قرنطینہ کروانے کا منصوبہ کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبہ بندی میں مزید پیش رفت کیلئے آسٹریلوی حکومت کی اجازت بھی ضروری ہوگی۔ٹی20 ورلڈ کپ اس سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جانا ہے۔ اس دوران 500 سے زائد کھلاڑی اور عہدیدارآسٹریلیا میں ہوں گے۔