ملبورن ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے والے ایک شائق کا کورونا وائرس ٹسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد حالات مزید پریشان کن ہوگئے ہیں۔ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کا فائنل اتوار کو آسٹریلیا اور ہندوستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا اور ایم سی سی کے ناردرن اسٹینڈ میں موجود شائقین میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملبورن میں 86174 شائقین نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھا تھا۔ دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی اہم اجلاس 26 تا 29 مارچ دبئی میں مقرر ہیں لیکن یہ ملاقاتیں بھی کورونا کے باعث ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے اجلاس کے موقع پر ایشین کرکٹ کونسل کا بھی اجلاس مقرر ہے جس میں میں ایشیاء کپ کے مقام کا فیصلہ کیا جانا ہے۔امریکہ میں باسکٹ بال کھلاڑی کا کورونا ٹسٹ مثبت آنے کے باعث این بی اے نے سیزن کے مقابلے معطل کر دیئے ہیں۔