ورلڈکپ: ہندوستان نے انگلینڈ کو 100رنز سے ہرادیا

   

لکھنؤ:آئی سی سی ورلڈکپ کے 29 ویں میچ میں ہندوستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 100 رن سے شکست دے کر مسلسل چھٹی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ بہت آسان کرلیا۔ انگلینڈ کی 6 میچز میں یہ پانچویں ہار ہے۔ لکھنؤ کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کرانڈیاکو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 229 رن بنائے۔ جیت کیلئے 230 رن کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 34.5 اوور میں 129 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد شامی نے 7 اوور میں 22 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہندوستان پوائنٹس ٹیبل پر 6 میچوں میں 12 پوائنٹ کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 6 میچوں میں 5 شکستوں کے بعد سب سے آخری نمبر پر آگئی ہے۔