ورلڈکپ 1999 کے تین مقابلوں پر سوالیہ نشان :خالد محمود

   

کراچی ۔یکم مئی(سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین خالد محمود نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 1999کے تین میچز مشتبہ تھے۔خالد محمود نے کہا کہ پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شکست، ہندوستان کا فائنل میں آسٹریلیا کے سامنے ناکامی بھی سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ تینوں میچز شفاف نہیں کھیلے گئے۔خالد محمود نے کہا کہ عطا الرحمٰن نے میرے سامنے اعتراف کیا کہ وسیم اکرم نے انہیں فکسنگ کی پیشکش کی تھی۔سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انہوں نے حلف نامہ بھی عدالت میں جمع کروایا، پھر عطا الرحمٰن اچانک عدالت میں اپنے بیان سے مکر گئے۔خالد محمود نے کہا کہ عطا الرحمٰن کے منحرف ہوجانے پر ایک کھلاڑی نے ان پر دباو ڈالا تھا۔اس سارے معاملے پر سابق کپتان وسیم اکرم نے کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکا کردیا۔ وسیم اکرم سے اس بارے میں بیان جاری اور اس پر تبصرے سے گریز کیا۔