ورلڈ اور ایشیا الیون کے مقابلے بھی ملتوی

   

ڈھاکہ۔12مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ورلڈالیون اورایشیا الیون کے درمیان مقررہ میچز کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔بی سی بی کے صدرنظم الحسن نے کہا ہے کہ21 اور22 مارچ کو ڈھاکہ میں مقررہ ورلڈ اورایشیا الیون کے میچز کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں میچزکا انعقاد مشکل دکھائی دے رہا تھا اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ میچز موخر کردیے جائیں اور صورتحال کو دیکھتے ہوئے نئی تاریخیں طے کی جائیں گی۔ واضح رہے کی ورلڈ اور ایشیا الیون میں زیادہ تر تعداد بنگلہ دیشی اورہندوستانی کرکٹرزکی تھی۔