ورلڈ سوپر 6 پرتھ گولف ٹرافی نیوزی لینڈ کے ریان فاکس نے اپنے نام کرلی

   

پرتھ۔ 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کھلاڑی ریان فاکس نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ISPS HANDA ورلڈ سوپر 6 پرتھ ٹرافی گولف ٹورنمنٹ میں اپنے حریف اسپین کے وینسنٹ اڈرین اوٹے گوئی کو 3-2 سے شکست دے ٹروفی اپنے نام کرلی۔ زمبابوے کے پہلے گولز اسکاٹ ونینٹ نے آئرلینڈ کے پال ڈیون کے ساتھ شکست کھاکر چوتھا مقام حاصل کرلیا۔ یہ ٹورنمنٹ پرتھ کے لیک کرینوپ کنٹری کلب پر کھیلا گیا۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میں ناروے کے کرسٹوفر ریٹان کو اور سیمی فائنل میں آئرلینڈ کے پال ڈیون کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ریان اس فتح کے بعد عالمی رینک 91 پر پہنچ چکے ہیں۔