نیویارک: ورلڈ کپ کے ایک میاچ میںہندوستان نے روایتی حریف پاکستان کو ایک سنسنی خیز میاچ میں 6رنوں سے ہرادیا۔ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بیاٹنگ کی دعوت دی گئی اور ٹیم انڈیا نے 19اوور میں ہی 119رنز اسکور کئے اور ساری ٹیم اوٹ ہوگئی ۔ رشبھ پنٹ نے سب سے زیادہ 42اور اکسر پٹیل نے 20 رنز سکور کئے ۔ نسیم شاہ نے تین اور حارث روف نے تین وکٹ لئے۔ جواب میں پاکستان کی شروعات اچھی رہی تاہم بمرا اور ہاردک پانڈیا کی نپی تلی اور شاندار بولنگ کے آگے پاکستان کے کھلاڑی بے بس نظر آئے اور وقفہ وقفہ سے وکٹیں گرتی رہیں۔ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے سب سے زیادہ 31 رنز اسکور کئے جبکہ بابر ، فخرزماں اور عثمان نے 13-13 رنز بنائے۔ اس طرح پاکستان نے 20 اوورس میں 7 وکٹوں پر 113 رنز ہی اسکور کئے۔