ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹوزیر اعظم مودی کا دورہ دبئی

   

نئی دہلی : وزارت خارجہ نے 26 نومبر کو بتا یا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کیلئے اس ہفتے دبئی کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم مودی متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر 30 نومبر سے 1 دسمبر تک دبئی کا دورہ کر رہے ہیں۔ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (UNFCCC) کی 28ویں کانفرنس آف پارٹیزکا اعلیٰ سطحی اجلاس ہے جو متحدہ عرب امارات کی صدارت میں 28 نومبر سے 12 دسمبر 2023 تک منعقد ہو رہا ہے۔ UNFCCC کو فریقین کی کانفرنس موسمیاتی تبدیلی کے مشترکہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کارروائی کے لیے رفتار فراہم کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے۔
گلاسگو میں COP-26 کے دوران وزیر اعظم نے موسمیاتی کارروائی میں ہندوستان کی بے مثال شراکت کے طور پر پنچامرت کے عنوان سے پانچ مخصوص اہداف کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر مشن لائف اسٹائل فار انوائرنمنٹ (LiFE) کا بھی اعلان کیا تھا۔وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران سربراہی اجلاس میں شریک کچھ رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔