ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ کی قیادت ڈیوائن کے سپرد

   

آکلینڈ،10 ستمبر (پی ٹی آئی ) تجربہ کار آل راؤنڈر صوفی ڈیوائن جو اپنے کیریئر کا پانچواں ورلڈ کپ کھیلیں گی، اس ماہ کے آخر میں ہونے والے خواتین ونڈے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی قیادت کریں گی۔ اسکواڈ میں چار ایسی کرکٹرز شامل ہیں جو پہلی بار کسی سینئر آئی سی سی ٹورنمنٹ میں حصہ لیں گی۔ اعلان کردہ 15 رکنی ٹیم میں چھ کھلاڑی ایسی ہیں جو ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ شرکت کریں گی۔اسکواڈ میں سوزی بیٹس اور فاسٹ بولر لیا تاہوحو جیسی سینئر کھلاڑی بھی شامل ہیں، جو بالترتیب اپنے پانچویں اور چوتھے ورلڈ کپ میںکھیلیں گے۔