ورلڈ کپ آف ریکارڈس میں کپل شرما کا نام شامل

   

Ferty9 Clinic

اسٹانڈاپ کامیڈین کے روپ میں کیریئر شروع کرنے والے کپل شرما نے شروعات میں کئی کامیڈی شو کئے لیکن کامیڈی نائیٹس ودھ کپل نے انہیں کافی شہرت دلائی۔ اب ورلڈ بک آف ریکارڈس لندن میں کپل شرما کا نام ہندوستان اور دوسرے ممالک میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے اسٹانڈاپ کامیڈین کے طور پر درج ہونے پر مشہور شخصیتوں نے انہیں مبارکباد دی ہے۔ واضح ہو کہ یہ ورلڈ بک آف ریکارڈز کی جانب سے گیا ہے کہ کپل دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے کامیڈین ہے کپل شرما کا شو داکپل شرما سیزن 2 اس سال کی شروعات میں ہی ٹی وی فہرست میں چھایا رہا۔ سال کے 19 ویں ہفتہ میں بھی کپل کا شو ٹی آر پی فہرست میں چھٹویں مقام پر قابض رہا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کپل کے فائنس انہیں ٹی وی پردیکھنا کافی پسند کرتے ہیں۔