ابوظہبی : ویراٹ کوہلی زیرقیادت ٹیم انڈیا نے یو اے ای میں جاری T20 ورلڈ کپ میں آج پہلی بار اپنی صلاحیت کے مطابق مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کھیل پیش کیا اور افغانستان کو 66 رنز سے شکست دیکر ٹورنمنٹ میں اپنی پہلی جیت درج کرائی۔ ہندوستان کو 2 پوائنٹس حاصل ہوئے۔ افغان کپتان محمد نبی نے ٹیم انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اس مرتبہ اوپنرس روہت شرما اور لوکیش راہول کے تیور مختلف دکھائی دیئے۔ دونوں نے ہاف سنچری اسکور کی۔ لوکیش نے 48 گیندوں میں 69 رنز بنائے اور روہت نے 47 میں 74 اسکور کئے۔ انڈیا نے 210/2 اسکور کئے اور پھر افغانستان کو 144/7 تک محدود رکھا۔محمد سمیع نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کئے ۔روہت کو میچ ایوارڈ دیا گیا۔
