نئی دہلی : نسبتاً کمزور سمجھی جانے والی افغانستان نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں اب تک کی بڑی اپ سیٹ کامیابی حاصل کرتے ہوئے دفاعی چمپئن انگلینڈ کو 69 رنوں سے شکست فاش سے دوچار کردیا۔ افغانستان نے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رحمن اللہ گرباز کے شاندار 80 رنوں کی بدولت 284 رنوں کا اسکور کھڑا کیا۔ گرباز نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش بولروں کے خلاف شاندار اسکور لگائے۔ گرباز 80 رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے۔ ابراہیم زادران 28 رنز پر آوٹ ہوئے جبکہ رحمت شاہ نے 3، حشمت اللہ شاہدی نے 14 رنز بنائے۔ عظمت اللہ، عمر زئی 19 رنز پر اور اکرام علی خیل نے 58 رنز بنائے۔ محمد نبی 9 رنز پر اور راشد خان 23 رنز پر آوٹ ہوئے۔ مجیب الرحمن نے 28 رنز بنائے جبکہ نوین الحق 5 رنز پر آوٹ ہوئے۔ فضل حق فاروقی 2 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید کامیاب بولر رہے جنہوں نے 42 رنز کے عوض 3 وکٹس حاصل کئے۔ ٹاپ لے، لیونگ اسٹون اور جوروٹ کو 1-1 وکٹ حاصل ہوئی۔ جواب میں انگلینڈ کی ساری ٹیم محض 215 رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔ انگلینڈ کیلئے جانی بیرسٹو 2 رنز، ڈیوڈ مالن 32 اور جوروٹ 11 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ ہیری بروک نے سب سے زیادہ 66 اور جوزبٹلر نے 9 رنز بنائے۔ لیونگ اسٹون 10 پر اور سام کورن بھی 10 رنز پر آوٹ ہوئے۔ کرس ووکس نے 9 رنز اور عادل رشید نے 20 رنز بنائے۔ مارک ووڈ 18 رنز پر آوٹ ہوئے۔ افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمن اور راشد خان کو 3-3 وکٹیں حاصل ہوئیں جبکہ محمد نبی نے 2 وکٹ لئے۔ فضل حق فاروقی اور نوین الحق کو 1-1 وکٹ حاصل ہوئی۔ جاریہ ورلڈ کپ میں یہ پہلا اپ سیٹ نتیجہ رہا جس میں دفاعی چمپئن انگلینڈ افغانستان کے خلاف اس قدر بڑی ہار کا سامنا کرنا پڑا۔