ورلڈ کپ تناؤ،اسٹوکس نے سگریٹ کا سہارا لیا تھا

   

Ferty9 Clinic

لندن۔ انگلینڈ کی ورلڈ کپ جیتنے سے متعلق ایک نئی کتاب میں کہا گیا ہے کہ اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میں سوپر اوور سے قبل خودکو تروتازہ کرنے کے لئے سگریٹ وقفہ لیا تھا۔انگلینڈ نے ٹھیک ایک سال قبل نیوزی لینڈکو متنازعہ بائونڈری کی گنتی کی بنیاد پر شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ جیتا تھا۔ فائنل میچ ٹائی رہا اور اس کے بعد سوپر اوور بھی برابر رہا۔ اس تاریخی کارنامے کے ایک سال بعد ایک کتاب میںانکشاف ہوا ہے کہ لارڈز میں اس دن اسٹوکس پردباؤ کس طرح تھا۔ جس کے مطابق سوپر اوور سے پہلے 27000 ہزار تماشائیوں سے بھرے اسٹیڈیم میں تنہائی تلاش کرنا مشکل تھا اور ہر طرف کیمرے نظر آ رہے تھے لیکن بین اسٹوکس لارڈز میں کئی بارکھیلے تھے اور اس سے واقف تھے۔ اسٹوکس نے اپنے لئے کچھ سکون کے لمحے اختیار کیے جب ایون مورگن انگلینڈ کے ڈریسنگ روم میں موجود تناؤ کو دور کرنے اور حکمت عملی تیارکرنے کی کوشش کر رہے تھے۔