ورلڈ کپ : جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 9 وکٹس سے شکست دیدی

,

   

چیسٹر لی اسٹریٹ 28 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ کے ایک میچ میں سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقہ نے 9 وکٹس سے کامیابی حاصل کرلی ۔ اس میچ میںسری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محض 203 رنز اسکور کئے ۔ سری لنکا کا کوئی بھی بلے باز کوئی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہا اس لئے ٹیم کا مجموعی اسکور بھی 203 سے آگے نہ جاسکا ۔ افریقہ کیلئے مورس اور پریٹورئیس نے تین تین وکٹس حاصل کئے ۔ جواب میں افریقی ٹیم نے محض ایک وکٹس کے نقصان پر 37.2 اوورس میں ایک وکٹ کے نقصان پر 206 رن بناکر میچ جیت لیا ۔ ڈو پلیسی نے 96 اور آملہ نے 80 ناٹ آوٹ رنز بنائے ۔

سری لنکا 203 رنز پر ڈھیر
چسٹرلی اسٹریٹ ۔ 28 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وقار کیلئے کھیل رہی جنوبی افریقی ٹیم نے سری لنکا کو شاندار بولنگ کی بدولت 203رنز تک محدود رکھا ۔ سری لنکائی ٹیم جسے اس مقابلے میں کامیابی کے ذریعہ اپنی سیمی فائنل کی اُمیدوں کو برقرار رکھنا تھا تاہم وہ 49.3 اوورس میں ہی آل آؤٹ ہوگئی ۔ سری لنکا کیلئے وکٹ کیپر پریرا اور فرنانڈو نے فی کس 30 رنز اسکور کئے ۔ جنوبی افریقہ کیلئے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ موریس اور پیریٹورس نے فی کس 3 وکٹیں لیتے ہوئے صحیح ثابت کیا جبکہ رباڈا نے پہلی ہی گیند پر حریف کپتان کرونا رتنے کو آؤٹ کیا۔