ممبئی۔13 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی اوپنر لوکیش راہول کا خیال ہے کہ آسٹریلیا میں سال 2020 میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے ہر مقابلہ ایک سبق کی طرح ہے۔ ہندستان نے ممبئی کے وانکھیڑ ے میدان پر ویسٹ انڈیز کے خلاف فیصلہ کن کرو یا مرو کے میچ میں 67 رن سے جیت اپنے نام کر کے سریز 2-1 سے جیت لی ہے۔ اس میچ میں اپنی 91 رنز کی اننگز سے راہول کو مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔راہول نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے ان کیلئے ہر میچ ایک سبق کی طرح ہے اور وہ سیریز میں اپنا تعاون دے کر کافی خوش ہیں۔ اس میچ میں کوہلی اور رو ہت دونوں ہی جارحانہ موڈ میں کھیلنے اترے تھے۔ میں بہت خوش ہو ں کہ ہم نے سریز جیت لی۔ ورلڈ کپ سے پہلے تو ہر میچ اہم ہے۔راہول نے کہاکہ ورلڈ کپ سے پہلے یہ سریزکی جیت ہمیں کافی اعتماد دے گی۔ ہمارے لیے ہر میچ ایک سبق ہے۔ ہندو ستان کیلئے چھوٹے فارمیٹ میں اسکور کا دفا ع کرنا کچھ عرصے سے تشویش کا سبب رہا ہے، لیکن اس مقابلے میں اس نے بخوبی اس کا دفاع کیا۔ ممبئی میں اس جیت سے پہلے تک کوہلی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے اپنے گزشتہ سات میں سے پانچ میچ ہارے ہیں جس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اس سیریز کا دوسرا میچ بھی شامل ہے۔