ورلڈ کپ شائقین کیلئے ’’الاحساء نخلستان‘‘ فیسٹول کا آغاز

   

ریاض : سعودی عرب میں قطر ورلڈ کپ شائقین کیلئے ہیریٹیج اتھارٹی نے الاحساء میونسپلٹی کے تعاون سے گورنریٹ کے متعدد مقامات پر ’’الاحساء نخلستان‘‘ فیسٹیول کا آغاز کردیا ہے۔ اس فیسٹول کا مقصد الاحساء کو ایک عالمی ثقافتی مقام کے طور پر پیش کرناتاکہ خطے کے ورثے اور تاریخ کی عکاسی کرکے اس ثقافتی اور تاریخی ورثے کو اہمیت دلائی جا سکے۔اتھارٹی نے تاریخی شہر ہفوف کے وسط میں واقع القیصریہ مارکیٹ” کی جگہ کو الاحساء ورثہ کو منانے کیلئے جگہ کے طور پر منتخب کیا ہے۔ اس نے “عین النجم” کو ” اصلی گھوڑوں کے دیکھنے کے مقام میں تبدیل کر دیا ہے۔ یہ مقام پر بہت سے دستکاری اور لوک فنون کو بھی پیش کیا گیا ہے۔دیگر سرگرمیاں ابراہیم آثار قدیمہ کے محل، محیرس پیلس، ہاؤس آف ایلیجینس، اور مدرسہ امیریہ میں تقسیم کی گئیں۔”الاحساء نخلستان” کا تہوار ورلڈ کپ کے زائرین اور شائقین کیلئے ایک جشن کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔