دبئی۔ آئی سی سی امپائرزکے ایلیٹ پینل میں شامل نتن مینن اور میچ ریفریز کے ایلیٹ پینل کے رکن جواگل سری ناتھ، آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیگ مرحلے کے لیے 20 میچ عہدیداروں میں شامل ہیں۔ ورلڈ کپ ہندوستان میں 5 اکتوبر کو شروع ہو رہا ہے۔ 16 امپائرز میگا ٹورنمنٹ کے لیگ مرحلے کے فرائض انجام دیں گے، جن میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) امپائرز کے ایمریٹس ایلیٹ پینل کے تمام 12 اور آئی سی سی ایمرجنگ امپائر پینل کے چار ارکان شامل ہیں۔آئی سی سی امپائرزکے 12 ایلیٹ پینل میں کرسٹوفر گفانی (نیوزی لینڈ)، کمار دھرماسینا (سری لنکا)، ماریس ایراسمس (جنوبی افریقہ)، مائیکل گف (انگلینڈ)، نتن مینن (انڈیا)، پال ریفل (آسٹریلیا)، رچرڈ ایلنگ ورتھ۔ (انگلینڈ)، رچرڈ کیٹلبرو (انگلینڈ)، روڈنی ٹکر (آسٹریلیا)، جوئل ولسن (ویسٹ انڈیز)، احسن رضا (پاکستان)، اور ایڈرین ہولڈ اسٹاک (جنوبی افریقہ) شامل ہیں۔